اسلام آباد (ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی کو ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حریت کی ساری قیادت اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہے اور کشمیری عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے، دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیر میں تعینات ہے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔