اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست نے بیرون و اندرون ملک دشمنوں کے متعدد سوالات کا دوٹوک جواب دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ پاکستان فوج اور اس کی قیادت کے خلاف بیانیہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فیصل واوڈا کے مطابق ریاست نے اپنے حالیہ مؤقف سے واضح کر دیا ہے کہ جو لوگ ملک اور اس کی مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ "دشمن کا بیانیہ” آگے بڑھا رہے ہیں اور ایسے عناصر غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے اپنے سابق سیاسی قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:
"جب تک میرا سیاسی باپ تھا تو وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زمرے میں آگیا۔”
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ تحریک انصاف کے "منصوبے” کے تحت بھارت اور افغانستان کے ساتھ روابط کے ذریعے ہوا، جس کے بارے میں وہ پہلے ہی نشاندہی کر چکے تھے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست نے دشمنوں، دہشت گردوں اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والوں کے لیے سخت اور واضح پیغام دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان، اس کی فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف "لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ” شروع ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ بین، نااہلی، گورنر راج، وی لاگرز کے خلاف کارروائیاں اور 9 مئی کے ملزمان کا انجام سب سامنے آنے والا ہے۔
فیصل واوڈا کے مطابق "پاکستان کے دشمنوں کو اب سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے