بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو ڈیپ فیک یا فحش مواد بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال کرتے ہیں۔

’دی ہندو‘ کے مطابق رشمیکا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ترقی کی طاقت ہے، لیکن اسے فحش مواد تیار کرنے اور عورتوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنا گہرے اخلاقی زوال کی علامت ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اے آئی کے غلط استعمال سے اوپر اٹھنا چاہیے اور اسے معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

رشمیکا نے لکھا کہ ایسے افراد جو انسانوں کی طرح اخلاقی رویہ اختیار نہیں کرتے، انہیں سخت اور ناقابل معافی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے آفیشل ہینڈل کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا کی ایک ایڈیٹ شدہ ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں کسی دوسری خاتون کا دھڑ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں خاتون کو انتہائی بولڈ لباس میں دکھایا گیا تھا، جس نے اداکارہ کے تحفظ اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے حوالے سے دوبارہ بحث چھیڑ دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے