کراچی (کیو این این ورلڈ /نمائندہ خصوصی ڈاکٹربشیراحمد بلوچ)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس ملیر میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع ملیر کی مجموعی جرائم کی صورتحال، امن و امان اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے افسران کو جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے اور سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے تفتیش کے عمل کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایس ایس پی ملیر نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔