غذر میں مسافر وین دریا میں جا گری، 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

غذر (کیو این این ورلڈ) غذر میں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گاہکوچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین گلگت سے ہندور جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے