امریکی مطالبات ناقابل قبول، ایران جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر تیار نہیں، ایرانی عہدیدار

امریکی مطالبات ناقابل قبول، ایران جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر تیار نہیں، ایرانی عہدیدار

ایران امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہے، ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق اگر امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات کا آغاز ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ثالث ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران امریکی حملوں کی صورت میں نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے