مودی کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان پر جھوٹے الزامات بھارت میں بھی مسترد اجے شکلا کا انکشاف: اجیت ڈووال کے حکم پر چلنے والا پروپیگنڈا بھارتی عوام نے پہچان لیا پلوامہ سے پہلگام تک جھوٹے الزامات، بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کی پالیسی کو مسترد کر دیا

نئی دہلی (کیو این این ورلڈ) وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا اب خود بھارت میں بھی ناکام ثابت ہو رہا ہے

بھارتی تجزیہ کاروں نے حالیہ دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں ایک پاک فوجی اہلکار کو شہید کیا گیا۔ سینئر بھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹر اجے شکلا نے اس ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں، عدالتوں اور فوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اجے شکلا نے کہا کہ پلوامہ، پہلگام اور پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی فائدہ اٹھایا گیا۔ پہلگام کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ میں شفاف بحث کی بجائے فرضی انکاؤنٹرز میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار مقبوضہ کشمیر میں ایک سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا، جس سے بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے پاس اس دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ اگر ثبوت ہوتے تو انہیں عالمی فورمز پر پیش کیا جاتا، جو نہیں کیا گیا۔

اجے شکلا کے مطابق یہ تمام فالس فلیگ آپریشنز وزیر اعظم آفس میں بیٹھے اجیت ڈووال کروا رہے ہیں، اور بھارتی میڈیا انہی کی ایما پر جھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔

بھارتی عوام اب ان ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں جن میں فالس فلیگ آپریشنز اور افواج کو مودی کے سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ رجحان اب خود بھارت کے اندر بھی شدید تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے