لانگ مارچ ملتوی نہ ہوا تو آرٹیکل 232 اور 234 لگ سکتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں، حکومت کا سخت موقف

اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر کو شروع ہوگا، جس میں حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ احتجاج اور انتشار سے کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ اگر کوئی رعایت چاہیے تو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو آرٹیکل 232 اور 234 بروئے کار لائے جائیں گے۔

گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ماحول کئی بار کشیدہ ہوا اور فریقین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا پہلا دور ختم، کل دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ مذاکرات میں حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ حکومت نے اپوزیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے