فریدآباد تھانہ حدود میں دو معصوم بچیاں پانی میں گر گئیں، ایک بچ گئی ایک چل بسی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں لیاقت سولنگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کھیل کے دوران دو چھوٹی بچیاں پانی کے تالاب میں گر کر ڈوب گئیں۔

مقامی افراد کی بروقت مدد سے ایک بچی کو بچا لیا گیا جبکہ دوسری بچی جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی 5 سالہ معصوم بچی سردارہ دختر محرم سولنگی تھی۔

لوگوں نے اسے بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
معصوم کے لاش کے گاؤں لیاقت سولنگی میں گھر پہنچنے پر خاندان میں ماتم برپا ہو گیا۔ واقعے سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے