میہڑ میں بجلی کی لٹکتی تار سے 12 سالہ بچہ شدید زخمی

میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظورعلی جوئیہ ) شہباز کالونی میں کھیلتے ہوئے 12 سالہ بچہ فیاض سولنگی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کے بعد بچے کو بےہوشی کی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے بچے کی حالت انتہائی نازک ہونے کے سبب اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

تحصیل ہسپتال میں موجود بچے کے وارثوں نے میڈیا کو بتایا کہ بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ بجلی کی نیچی لٹکتی ہوئی تاروں کیزد میں آنے سے بچے کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بےہوش ہو گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے