بختیاری۔ٹریفک حادثے میں 36 سالہ خاتون رابعہ بی بی جاں بحق

اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/حبیب خان)اوچ شریف کے موضع بختیاری میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 36 سالہ خاتون رابعہ بی بی جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کم عمر لڑکا موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ خاتون اس کے پیچھے سوار تھیں۔ موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی، جس سے دونوں سڑک پر گر گئے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی خاتون کے اوپر سے گزر گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ کم عمر موٹر سائیکل سوار محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔

مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے