ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/ظفر اقبال کھوکھر) پاکستان صحافی اتحاد کی جانب سے سالانہ حلف برداری اور ممبرشپ کارڈز تقسیم کی تقریب مقامی شہزادہ ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت ظفر اقبال کھوکھر نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد جنید جتوئی اور گدز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر و اہم سماجی و سیاسی شخصیت عبدالسلام ناصر شامل تھے۔
تقریب کے دوران محمد جنید جتوئی نے تنظیم کے اراکین سے حلف لیا اور سال 2026 کے ممبرشپ کارڈز تقسیم کیے گئے، جبکہ سال 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے صحافیوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مہمانان کو روایتی سرائیکی اجرک بھی پہنائی گئی۔
مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں صحافتی تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تنظیم مستقبل میں ملک کی نمایاں صحافتی تنظیموں میں شامل ہوگی۔
صدر پاکستان صحافی اتحاد ظفر اقبال کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم معیار کو ترجیح دے رہی ہے اور جلد اسے باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صحافیوں کے بچوں کیلئے ادبی و تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی ونگ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔


