دیدار نے ریشم پر سنگین الزامات عائد کر دیے

لاہور (کیو این این ورلڈ) پاکستانی اداکارہ دیدار نے سینئر اداکارہ ریشم پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی زندگیاں خراب کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیدار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے عید شو میں شرکت کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ نرگس اور ریشم سے متعلق سوال کیا گیا۔

دیدار نے اداکارہ نرگس کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم ان کا انداز منفی نوعیت کا ہے۔ اسی دوران انہوں نے ریشم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مہارت رکھتی ہیں۔

دیدار کا کہنا تھا کہ ان کا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ رہا ہے اور وہ ماضی میں ان کی دوست بھی رہ چکی ہیں، اسی بنیاد پر وہ یہ بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریشم حقیقی زندگی میں بھی منفی رویہ رکھتی ہیں انہوں نے نامور اور سینئر اداکارہ ریشم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ریشم نے بہت سی زندگیوں کو خراب کیا ہے، وہ حقیقی زندگی میں بہت منفی ہیں۔اور لوگوں کو ان سے محتاط رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے ریشم کے فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ ان کے خیراتی کاموں سے آگاہ ہیں، تاہم اس حوالے سے خدشات کا بھی اظہار کیا۔دیدار کے ان بیانات پر تاحال اداکارہ ریشم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے