لاہور (کیو این این ورلڈ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے نئے اور دلکش لوگو کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی ملک میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا، جہاں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں نامور فنکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں ابھی سے شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی مقبول ترین اور معیاری ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ہوتا ہے، جس میں مقامی ستاروں کے ساتھ ساتھ نامور عالمی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے