اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) امریکا نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ڈرون و میزائل حملوں کے خدشات کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم قونصل خانوں کے غیر ہنگامی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور سکیورٹی خدشات کے مطابق مستقبل میں مزید حفاظتی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے