واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حملے کے نتیجے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کے لیے سیٹلائٹ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں مختلف فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

اخبار نے مزید واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین پر "فتنہ الخوارج” کی موجودگی کے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں، جو ان کارروائیوں کا بنیادی سبب بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے