گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) منشیات فروش ساجد عرف ساجو خان سے روابط کے الزام میں پولیس نے ایک اور کانسٹیبل مقرب کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1900 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا کے فرانزک آڈٹ کے ذریعے اہلکار کے منشیات فروشوں سے رابطے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اس حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اہلکار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ دستیاب شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے