لندن (کیو این این ورلڈ) برطانیہ نے اپنی امیگریشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے افغانستان سمیت چار ممالک کے شہریوں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبہ کے لیے ویزوں کا اجرا بند کر دیا جائے گا، جس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر پہلی بار ‘ایمرجنسی بریک’ لگائی گئی ہے، اس اقدام کے تحت افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی فوری طور پر ختم کیے جا رہے ہیں۔
برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ یہ سخت اقدامات ملکی سکیورٹی اور پناہ گزینوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہو چکے تھے، جس کی وجہ سے ان مخصوص ممالک کے لیے ویزا قوانین کو مزید سخت کیا گیا ہے۔