کراچی (کیو این این ورلڈ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب واقع رہائشی عمارت "بسمہ اللہ ریزیڈنسی” میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے باعث عمارت میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ خاتون اور ایک بچی زخمی ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ایمبولینس اور 1122 ریسکیو عملے کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر رہائشی عمارت کو خالی کرا لیا گیا اور اطراف کے علاقوں کو بھی محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے۔ زخمی ہونے والی خاتون اور بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو، آئی جی سندھ نے پولیس حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ پولیس کے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان آئی جی سندھ سید سعد علی کے مطابق متاثرہ عمارت، رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کے عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستے کلیئر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نارتھ ناظم آباد بسم اللہ ریذیڈنسی پر موجود ہیں،روڈ کو عوام سے کلئر کروایا دیا گیا ہے،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف

واقعے کی نوعیت اور نقصانات کا مکمل تعین ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے