لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا، 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش جبکہ 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ منعقد ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ Punjab Education Assessment Commission (پی ای اے سی) صرف چار مضامین کا امتحان لے گا، جبکہ باقی پیپرز متعلقہ اسکولز خود منعقد کریں گے۔

تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچیں۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون، اسمارٹ واچ اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے جیومیٹری باکس لانے کی اجازت ہوگی۔ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ امتحان کے دوران اضافی شیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی اور امیدواروں کو دی گئی جوابی کاپی ہی استعمال کرنا ہوگی۔ امتحان ختم ہونے سے پہلے کسی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے