تھرپارکر: تھرپارکر کے ایک سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر سکھ رام داس نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر مقرر نہیں ہوتی۔

سکھ رام داس، جو 8 بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں، نے 74 سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور محنت و لگن کے ساتھ تعلیم مکمل کر کے 79 سال کی عمر میں ڈگری حاصل کی۔

ان کا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سے ہے۔ سکھ رام داس کا کہنا ہے کہ قانونی تعلیم حاصل کرنے کا مقصد نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے علاقے کے غریب عوام کی زمینوں اور دیگر مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی تعلیم اور تجربے کی مدد سے وہ علاقے کے لوگوں کو قانونی آگاہی فراہم کریں گے اور مسائل کا عملی حل پیش کریں گے۔ سکھ رام داس کی محنت اور لگن نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ علم کا حصول کبھی بھی دیر سے نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے