اسلام آباد(ویب ڈیسک) 56 سالہ چینی ڈاکٹر ہنفے، جو کورین گڑیا جیسی خوبصورت دکھتی ہیں، پاکستانی خواتین کے قدرتی حسن سے متاثر ہوکر اپنے ملک چھوڑ کر پاکستان منتقل ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹر ہنفے کے مطابق پاکستانی خواتین کے نین نقش دلکش ہیں، مگر زیادہ تر اپنی غذا، کم پانی پینے اور بے ترتیب کھانے کی عادات کی وجہ سے جلدی بوڑھی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عادات چہرے کے خدوخال بدل دیتی ہیں اور آنکھوں کے نیچے کی جلد پر سیاہ حلقے اور چربی جمع ہو جاتی ہے، جس سے چہرے کی کشش متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ہنفے نے مزید کہا کہ مہنگی کریموں سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ صحت مند طرزِ زندگی، مناسب نیند اور پانی کی مقدار سے قدرتی حسن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے 30 سالہ تجربے کی بنیاد پر وہ عمر 56 سال کے باوجود بھی اپنی عمر کے مقابلے میں بہت تروتازہ نظر آتی ہیں کیونکہ وہ جسم کی مناسب دیکھ بھال کرتی ہیں اور نظم و ضبط برقرار رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر ہنفے نے کہا کہ کئی پاکستانی خواتین شادیوں میں مسائل کا شکار اس لیے ہوتی ہیں کہ وہ جلدی بدصورت دکھنے لگتی ہیں، اس لیے اپنی صحت اور خوبصورتی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے