آکلینڈ/سڈنی (کیو این این ورلڈ)دنیا بھر میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوا، جہاں شہر آکلینڈ میں نئے سال کی آمد پر اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ رنگا رنگ روشنیوں سے آسمان جگمگا اٹھا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد جشن میں شریک ہوئی۔
اس کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی اور ساحلی علاقوں میں سیکڑوں افراد نے نئے سال کا استقبال کیا۔

کچھ ہی دیر بعد دبئی کے برج خلیفہ پر بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ متوقع ہے، جبکہ سال نو کے موقع پر نیویارک، لندن اور پیرس میں بھی تقاریب اور جشن منائے جائیں گے۔
دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیو ایئر ٹی پارٹی کے موقع پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔