گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارمشتاق علی لغاری) اوباڑو کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے ایک شدید مقابلے کے نتیجے میں 4 ماہ قبل اغوا کیے گئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس پر اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت اصغر علی اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے اور انہیں چار ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے بازیاب افراد کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور طبی معائنے کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے