گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی)یوسی نڈالہ سندھواں میں خواتین کی ریلی، افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
گوجرانوالہ میں یونین کونسل نڈالہ سندھواں میں خواتین نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کی، جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، پیر عامر فرید، شاہد اقبال ناگرہ اور سردار حق نواز چیمہ سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک خواتین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، اور اپنے جوش و خروش سے قومی جذبہ کا مظاہرہ کیا۔ خطاب کرتے ہوئے شازیہ فرید نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہماری قومی خودمختاری کی مضبوط ضامن ہیں اور پوری قوم ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شرکاء نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی یکجہتی اور افواج کے لیے احترام و حمایت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ایسے مظاہرے قومی ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔