شکرگڑھ (کیو این این ورلڈ)شکرگڑھ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جس پر ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ورثا کے مطابق خاتون اپنے قدموں پر چل کر ہسپتال آئی تھی، جہاں طبی عملے نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ متوفیہ کے بیٹے نے الزام لگایا کہ انجکشن لگاتے ہی ان کی والدہ کی حالت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ورثا کا کہنا تھا کہ وہ انصاف حاصل کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

واقعے کے بعد ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اور ڈیوٹی سٹاف غائب ہو گیا، جس پر ورثا نے لاش ہسپتال میں رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہسپتال کے ڈاکٹر کا مؤقف ہے کہ خاتون کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے