ابوظہبی(کیو این این ورلڈ) متحدہ عرب امارات نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

اماراتی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ عرب امارات اپنی سرزمین اور فضائی حدود کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کسی بھی قسم کا فوجی حل ممکن نہیں ہے اور مزید کشیدگی پورے خطے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گی۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے اور امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، لیکن وہ سفارتی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم، حالیہ ایرانی حملوں کے بعد احتجاجاً تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اماراتی عسکری حکام نے ملک کو حالتِ جنگ میں قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ ترجمان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملکی خودمختاری و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے