تہران (کیو این این ورلڈ) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ، منصوره خجستہ باقرزادہ، حالیہ فوجی حملوں میں آنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصوره خجستہ اپنے شوہر کی شہادت کے وقت ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں اور آج ان زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی اور گزشتہ ہفتے ہونے والے ان فضائی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جن میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور کئی سینیئر شخصیات نشانہ بنی تھیں۔

ان حملوں میں جہاں ایران کو اپنی اعلیٰ ترین قیادت سے محروم ہونا پڑا، وہیں اب سپریم لیڈر کی اہلیہ کے انتقال نے ملک میں سوگ کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے