ڈھاکا (کیو این این ورلڈ) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت کی واضح کامیابی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتنی نشستیں حاصل کر لیں گے کہ ملک کا نظام بہتر طریقے سے چلا سکیں۔ ڈھاکا میں پارٹی دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بی این پی ان تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے جنہوں نے حالیہ تحریک میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

طارق رحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں سے اب بھی غیر متوقع واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں، تاہم ووٹر ٹرن آؤٹ جتنا زیادہ ہوگا، ایسی سازشوں کو ناکام بنانا اتنا ہی آسان ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر انتخابی عمل منصفانہ اور غیر متنازع رہا تو ان کی جماعت نتائج کو بخوشی قبول کرے گی۔ بنگلادیش میں اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جہاں بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے