جامشورو(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی محض عسکری نہیں بلکہ ایک بڑی اخلاقی فتح بھی ہے، اور مسلح افواج نے ملکی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پاکستان کو معاشی دباؤ سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم قوم کی اصل طاقت دیانت داری، ہمت اور خدمت کے جذبے میں ہے۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت، ذاتی مفاد کے بجائے قومی خدمت کو ترجیح دیں۔

افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی حملے کے جواب میں مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے دنیا کو یاد دلایا کہ جب پاکستانی قوم متحد ہوتی ہے تو اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے