واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی تجارتی آمد و رفت کے لیے کھلوانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ان کے ساتھ چلے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے آئل ٹینکرز سمیت تمام بحری جہازوں کو امریکی مالیاتی ادارے کی جانب سے انشورنس اور مکمل ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت کو مفلوج کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب امریکہ سے مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ قیمتیں کچھ عرصہ بلند رہ سکتی ہیں، تاہم جنگ کے خاتمے پر تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی زیادہ کم ہونے کی امید ہے۔

امریکی انتظامیہ کا یہ اقدام خطے میں اپنی سمندری بالادستی برقرار رکھنے اور عالمی سپلائی لائن کو دشمن کے ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے