اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارحبیب خان)احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ نواحی علاقے گھڑی کنڈی میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے وقت دونوں موٹر سائیکلوں پر مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ محمد مکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں رضا، احمد، عثمان اور حسنین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ شہریوں نے تیز رفتاری اور کم عمر افراد کی موٹر سائیکل سواری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے