اوچ شریف: (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار حبیب خان) سینئر صحافی شفیق انجم نے ممتاز روحانی و مذہبی رہنما پیر مولانا سید محمد شاہ جرار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری اور عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور بڑی خوش نصیبی ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق شفیق انجم نے پیر مولانا سید محمد شاہ جرار کی دینی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسی باکردار شخصیات علاقے کے لیے فخر کا باعث اور معاشرے کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شاہ جرار کی عمرہ ادائیگی پورے اوچ شریف کے عقیدت مندوں کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

سینئر صحافی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا سید محمد شاہ جرار کی اس عبادت کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، انہیں ہمیشہ صحت و تندرستی کے ساتھ قائم رکھے اور دینِ اسلام کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے