میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوائیہ کی رپورٹ) فرید آباد تھانہ کی حدود میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات میں ایک کسان اور 16 سالہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نیاز حسین بڑڑو پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پہلا واقعہ گاؤں گاڑھی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ کسان حسین چانڈیو نے مبینہ طور پر زندگی سے تنگ آکر زہریلی دوا پی لی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔ دوسرا واقعہ گاؤں گل محمد جتوئی میں پیش آیا جہاں 16 سالہ کائنات جتوئی نے گھر کے پنکھے سے رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے دونوں لاشوں کا میہڑ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔