تہران (کیو این این ورلڈ) ایران میں مرکزی قیادت کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کے لیے تین رکنی کونسل قائم کر دی گئی ہے۔

ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق یہ کونسل صدر، چیف جسٹس اور نگہبان کونسل کے ایک فقیہ پر مشتمل ہوگی اور تمام قیادت کے فرائض سنبھالے گی۔ یہ اقدام سپریم لیڈر کے عہدے کے خالی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں آئینی ضابطے کے تحت کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری کونسل عبوری مدت میں تمام ذمہ داریاں انجام دے گی اور سپریم لیڈر کے انتخاب تک ملک کی قیادت کی نگرانی کرے گی۔ ایران کے آئین میں یہ نظام واضح طور پر درج ہے، جس کے تحت عبوری قیادت میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کا منتخب فقیہ شامل ہوتا ہے۔

ایرانی ٹی وی نے مزید کہا کہ عبوری کونسل ملک کے تمام انتظامی اور حکومتی امور پر مکمل کنٹرول رکھے گی جب تک کہ نیا سپریم لیڈر منتخب نہ ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے