لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل در آمد کی حمایت کی جاتی ہے، نہ کہ ہڑتالیں، اور لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کسی بھی دنیا میں "لائسنس ٹو کل” کے مترادف ہے۔

آئی جی پنجاب نے ٹرانسپورٹرز کو پیغام دیا کہ اگر گاڑیاں سڑک پر آئیں گی تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا، اور ہڑتال کا مطلب اسکول کی ویگنیں الٹنا اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور قانون پر عمل درآمد کو اولین ذمہ داری قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ بھاری جرمانوں کی مخالفت میں پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے آج پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے