اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے امن و تحفظ پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان مؤثر دفاعی حکمتِ عملی اور اعلیٰ تربیت سے لیس ہیں اور کسی بھی جارحیت کا دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا اور ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے