ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی لاجواب اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 58 سال کی عمر میں بھی اپنی دلکشی اور جواں نظر آنے والے حسن کے لیے مشہور ہیں، اور اب انہوں نے اپنے خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جلد کی حفاظت اور فٹنس کے لیے صرف کریم یا لوشن کافی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی حسن انسان کے اندر سے آتا ہے۔ مثبت سوچ، دل و دماغ کا پُرسکون ہونا، اور زندگی کے اچھے پہلوؤں پر توجہ دینا ہی وہ راز ہے جو انہیں آج بھی نوجوان اداکاراؤں سے زیادہ دلکش بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ملنا، ان کی کہانیاں سننا اور ان کے مسائل حل کرنے میں خوشی محسوس کرنا ان کے اندرونی سکون اور خوشی کا ذریعہ ہے، اور یہی ان کے حسن میں جھلکتا ہے، جو کسی بھی اسکن پروڈکٹ سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
مادھوری ڈکشٹ کے مداح اس راز کو جان کر حیران ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی فلم انڈسٹری میں اپنی جواں سالانہ دلکشی کے لیے بے مثال سمجھی جاتی ہیں۔