لاہور، (کیو این این ورلڈ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک اہم وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔

لاہور میں آئی سی سی وفد اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کی موجودگی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کے بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے۔ آئی سی سی وفد کے ساڑھے 4 بجے کولمبو سے لاہور پہنچنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں آئی سی سی کا بنگلادیش کے حوالے سے جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے