مغربی بنگال: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی پر نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس تقریب میں حکمران جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے حصہ لیا۔

مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کئی نے اینٹیں اٹھا کر نئی مسجد کے سنگ بنیاد میں حصہ ڈالا۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے لیے وہ حکومت سے کوئی فنڈ نہیں لیں گے، جبکہ ایک ڈونر نے 80 کروڑ روپے کی امداد کی پیشکش کی ہے۔

اس موقع پر ہمایوں کبیر نے الگ پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں ایم ایل اے منتخب کریں۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے ہمایوں کبیر کو نئی بابری مسجد بنانے کے اعلان کے دو روز قبل معطل کر دیا تھا۔ اس فیصلے کا اعلان کولکتہ کے میئر اور پارٹی کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے کیا۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ ’’انہیں اچانک بابری مسجد کیوں یاد آئی؟ اس سے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے