تہران (کیو این این ورلڈ) ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والوں کی حسرتیں ان کے ساتھ ہی قبروں میں جائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران کے بہادر سپوت وطن کے دفاع سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور وہ دشمن کی ہر جارحیت کا اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ منصوبوں کے تحت اپنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، جس کے باعث دفاعی نظام انتہائی مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
آرمی چیف کے مطابق اس وقت ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام اور نیوی کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے اور تمام شعبے باہمی اشتراک سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔