ٹھٹھہ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے ٹنڈو حافظ شاہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور چار بچوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بیوی اور دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلے اہل خانہ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص رکو کھوسو منشیات کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے نشے کے لیے پیسوں کا تقاضا کرتا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نشہ نہ ملنے پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے