نیویارک (ویب ڈیسک)مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اب دنیا کی امیر ترین خاتون سنگر بن گئی ہیں۔ عالمی جریدے فوربز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے گلوکارہ ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کے پاس 1 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں۔ ان کی دولت کا بڑا حصہ کنسرٹس، پراپرٹی لین دین، برانڈز اور موسیقی کے کاروبار سے حاصل ہوا ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مالیت 80 کروڑ ڈالر تھی، جو ایک سال میں غیر معمولی اضافہ کے بعد 1 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ کامیابی ان کے موسیقی کیریئر اور کاروباری سوجھ بوجھ کا منہ بولتا