سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و رکن صوبائی اسمبلی طارق سبحانی نے ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر قائم ‘پاک پیڈل کلب’ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں شہر کی ممتاز شخصیات اور کھیلوں کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار، ڈاکٹر شہباز ملک، ڈاکٹر نعیم احمد چیمہ، ڈاکٹر اسلم چودھری، ڈاکٹر شہزاد بشیر، ڈاکٹر نعیم الحق تیوانہ اور ریجنل منیجر ڈاکٹر عبد الستار لیب ضرار احمد خان سمیت مقامی کمیونٹی کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ شرکاء نے سیالکوٹ میں اس جدید کھیل کی سہولت کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق سبحانی نے کہا کہ پیڈل ایک جدید اور دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے جو ٹینس سے مشابہت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کے کلبوں کے قیام سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے کا بہترین موقع ملے گا۔