آسٹریلیا (کیو این این ورلڈ)آسٹریلیا میں طاقتور سائیکلون ناریلے کے باعث کئی علاقوں میں آسمان غیر معمولی طور پر سرخ ہو گیا، جبکہ تیز ہواؤں کے سبب دن کے وقت اندھیرا چھا گیا۔
جمعہ کے روز شارک بے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تیز ہوائیں چلنے کے بعد چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی ماند پڑ گئی۔ آئرن سے بھرپور گرد کے بڑے بادل فضا میں بلند ہونے سے آسمان کا رنگ گہرا سرخ اور نارنجی ہو گیا، جبکہ حدِ نگاہ بھی تقریباً صفر رہ گئی۔
رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں فضا میں گرد کی شدت کے باعث سانس لینا بھی مشکل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین نے ان مناظر کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہو۔
ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب تیز ہوائیں زمین کی سطح سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی کو فضا میں بلند کر دیتی ہیں، جس کے باعث آسمان سرخی مائل دکھائی دیتا ہے۔