ریاض (کیو این این ورلڈ) سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر غور کیا گیا۔ اس اہم پیش رفت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں وسیع تر شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی، جس سے پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا، جن کا مقصد سعودی شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور عالمی سطح پر اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے