ریاض (کیو این این ورلڈ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے نتیجے میں عید الفطر 1447 ہجری جمعہ، 20 مارچ کو منائی جائے گی۔
مملکت بھر کی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے تمام رپورٹس کا جائزہ لیا اور باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم کسی بھی علاقے سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق جمعہ 20 مارچ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی اور اسی دن سعودی عرب میں عید الفطر کی مذہبی تقریبات ہوں گی۔