لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری آنے پر پی کے ایل آئی اسپتال سے فارغ کرکے سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ دنوں پتے کی سرجری کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ان ٹیسٹوں کی رپورٹس 15 روز میں موصول ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔