کوئٹہ: (کیو این این ورلڈ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رات گئے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف پولیس چوکیوں پر اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک اور زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے جوان ہر قسم کی دہشت گردی اور بے امنی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور سکیورٹی فورسز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔