سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو)ڈسکہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر نے گھوئینکی میں فوری ایکشن کا حکم دے دیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے مسلم لیگ کے رہنما محمد ارسلان خان کے ہمراہ موضع گھوئینکی کا دورہ کیا تاکہ علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور عوامی شکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے ناقص انتظامات پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ٹیم اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ علاقے کو فوری طور پر کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جائے اور گھوئینکی کو ویسٹ فری بنایا جائے۔

سعدیہ جعفر نے کہا کہ عوام کی صحت اور ماحول کی صفائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی کوتاہی کی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کو ہدایت دی کہ صفائی کے اقدامات میں کوتاہی نہ ہو اور مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لیے مستقل انتظامات کیے جائیں۔

محمد ارسلان خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات کا فوری حل یقینی بنایا جانا چاہیے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ گھوئینکی کے علاقے میں صفائی کے اعلیٰ معیار برقرار رہیں۔

یہ دورہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور صفائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کے لیے صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے